امت نیوز ڈیسک //
جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر میں پولیس نے نقلی ملی ٹینٹوں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرکے دو افراد کو حراست میں لیا۔
سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دو بھتہ خور جن کی شناخت محمد یونس زرگر ساکن خوشی پورہ اور محمد رفیق بٹ ساکن نٹی پورہ کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ گرفتا رشدگان اپنے آپ کو جنگجو ظاہر کرکے دکانداروں کو دھمکیاں دے کر اُن سے رقومات اینٹھ لیتے تھے ۔
اُن کے مطابق رقومات اینٹھنے کی خاطر وہ ورچول نمبرز کے ذریعے لوگوں کو دھمکیاں دے رہے تھے ۔
سرینگر پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 92/2022زیر دفعات 120B,383اور 506آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔