• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں زمستانی ہواوں کا زور جاری، سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

کشمیر میں زمستانی ہواوں کا زور جاری، سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

by امت ڈیسک
25/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وادی کشمیر میں گرچہ موسم خشک ہے تاہم شہنشاہ زمستان چلہ اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے دو چار کر رہا ہے بلکہ آبی ذخائر کو بھی منجمند کر رہا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں رواں سیزن کی اب تک کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قبل ازیں سرینگر میں 21 دسمبر کو سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 25 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔

محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 26 سے 30 دسمبر موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ 26 اور27 دسمبر کو ہلکی برف باری اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے مغل روڈ، زوجیلا، کرناہ اور سادھنہ ٹاپ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم وادی میں فی الوقت بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

دریں اثنا وادی میں اتوار کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا ور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی تاہم دوران شب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے نتیجے میں آبی ذخائر کو جزوی طور منجمند پایا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر:لوگوں سے زبردستی رقومات اینٹھنے والے دو نقلی ملی ٹینٹ گرفتار:پولیس

Next Post

مرمو، دھنکھڑ اور مودی نے واجپئی کو کیاخراج عقیدت پیش

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
مرمو، دھنکھڑ اور مودی نے واجپئی کو کیاخراج عقیدت پیش

مرمو، دھنکھڑ اور مودی نے واجپئی کو کیاخراج عقیدت پیش

کولگام میں غیر ریاستی خاتون بچوں سمیت گرفتار

بڈگام :نابالغ لڑکے سے بدفعلی کرنے والا معمر شخص گرفتار

وادی میں جوش و خروش سے کرسمَس منایا گیا

وادی میں جوش و خروش سے کرسمَس منایا گیا

ملی ٹینٹوں کی تعداد کم کرنے میں بڑی حد تک کامیاب ہوئے: جی او سی

ملی ٹینٹوں کی تعداد کم کرنے میں بڑی حد تک کامیاب ہوئے: جی او سی

پی ایم پیکیج ملازمین کو عارضی طور پر جموں منتقل کرنا چاہئے: غلام نبی آزاد

پی ایم پیکیج ملازمین کو عارضی طور پر جموں منتقل کرنا چاہئے: غلام نبی آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »