امت نیوز ڈیسک //
ڈیموکریٹک آزاد پارٹی ( ڈی اے پی) کے سر براہ غلام نبی آزاد نے پیر کو کہا کہ کشمیر میں حالات بہتر ہونے تک کشمیری پنڈت ملازمین کو جموں منتقل کیا جانا چاہیے۔ خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق، آزاد نے اننت ناگ میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے ہر فرد کو ملی ٹینٹ کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں اور غیر عسکریت پسندوں میں فرق کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ہر کسی کو شک کی نظرسے نہیں دیکھا جاناچاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری پنڈت ملازمین ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر یہاں نہیں رہنا چاہتے اور جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے انہیں جموں منتقل کیا جانا چاہیے۔
بتادیں کہ رواں برس وادی میں ہوئی ٹارگٹ ہلاکتوں کی وجہ سے کشمیری پنڈت ملازمین جموں منتقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔