امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: حج مشن-2023 کاباقاعدہ عمل جلد ہی شروع ہونے کی امید ہے ۔ اس کے تحت نئے سال میں حج درخواست فارم جاری ہونے کا امکان ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ خواہشمند ہندوستانی عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے نئے سال میں درخواست فارم بھر سکیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اس تعلق سے حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئر مین اے پی عبد اللہ کٹی نے ایک ٹویٹ کیا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے لئے یکم جنوری 2023 سے درخواستیں لینا شروع کردی جائیں گی ۔جو لوگ حج کرنا چاہتے ہیں ، ان سے آن لائن درخواست کرنے کی اپیل کی جاتی ہے ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے ’حج ایپ ‘ کے ذریعہ حج کمیٹی کی ویب سائٹ کے ذریعہ رجسٹریشن ممکن ہے ۔ اس ٹویٹ کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا یکم جنوری 2023 سے حج کے لئے درخواست لینا شروع کردے گی ۔ جو لوگ پاک حج کرنا چاہتے ہیں ،ان سے اپیل ہے کہ وہ آن لائن درخواست کریں ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج ایپ کے ذریعہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ کے رجسٹریشن ممکن ہیں ، حالانکہ ابھی باضابطہ طور پر حج کمیٹی آف انڈیا نے کوئی سرکلر جاری نہیں کیا ہے ۔