• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
31 مارچ 2023 کے بعد ‘آدھار’ سے لنک نہ رہنے والے ‘پین’ غیر فعال ہو جائیں گے، انکم ٹیکس محکمہ نے جاری کی ایڈوائزر ی

31 مارچ 2023 کے بعد ‘آدھار’ سے لنک نہ رہنے والے ‘پین’ غیر فعال ہو جائیں گے، انکم ٹیکس محکمہ نے جاری کی ایڈوائزر ی

by امت ڈیسک
26/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جن لوگوں نے اپنے پین (پرمانینٹ اکاؤنٹ نمبر) کو آدھار سے لنک نہیں کیا ہے، ان کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ نے ہفتہ کے روز ایک گائیڈلائن جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو پین آئندہ سال مارچ کے آخر تک آدھار سے نہیں جڑیں گے، انھیں غیر فعال کر دیا جائے گا۔

انکم ٹیکس محکمہ نے اپنی گائیڈلائن میں واضح لفظوں میں لکھا ہے کہ “آدھار سے پین لنک کرنا لازمی ہے۔ تاخیر نہ کریں، اسے آج ہی لنک کریں!” اس میں بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے مطابق سبھی پین ہولڈرس کے لیے، جو چھوٹ کے درجہ میں نہیں آتے ہیں، انھیں 31 مارچ 2023 سے پہلے اپنے پین کو آدھار سے جوڑنا لازمی ہے۔ یکم اپریل 2023 سے آدھار سے لنک نہ ہونے والے پین کو غیر فعال کر دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ مئی 2017 میں مرکزی وزارت مالیات کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق آسام، جموں و کشمیر اور میگھالیہ ریاستوں میں رہنے والے اشخاص، غیر باشندہ (انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے مطابق)، گزشتہ سال کے دوران کسی بھی وقت 80 سال یا اس سے زیادہ کی عمر پورا کرنے والوں اور ایسے شخص جو ہندوستان کے شہری نہیں ہیں انھیں اس سے چھوٹ ملے گی۔

بہرحال، سی بی ڈی ٹی کے ذریعہ 30 مارچ کو جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایک بار پین غیر فعال ہو جانے کے بعد کوئی شخص انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت سبھی نتائج کے لیے ذمہ دار ہوگا اور اسے کئی طرح کے اثرات کا سامنا کرنا ہوگا۔ دراصل غیر فعال پین کا استعمال کر کے کوئی بھی شخص انکم ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کر پائے گا۔ زیر التوا ریٹرن بھی پروسیس نہیں کیے جائیں گے، پین غیر فعال ہونے سے زیر التوا ریفنڈ بھی جاری نہیں کیے جا سکیں گے۔ ایک بار پین غیر فعال ہونے کے بعد خامی والے ریٹرن کے معاملے میں زیر التوا کارروائی بھی مکمل نہیں کی جا سکے گی اور ساتھ ہی ٹیکس دہندہ سے اعلیٰ شرح پر انکم ٹیکس کی وصولی کی جائے گی ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دلی سے سرینگر تک حکمران کاغذی گھوڑے دوڑانے میں مصروف :ناصر اسلم وانی

Next Post

حج2023: یکم جنوری سے فارم جمع کرانے کا امکان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
حج2023: یکم جنوری سے فارم جمع کرانے کا امکان

حج2023: یکم جنوری سے فارم جمع کرانے کا امکان

خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کی بھارت جوڑو یاترا کی ستائش کی

دفعہ 370 کا جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے سے کوئی تعلق نہیں: امیت شاہ

جموں و کشمیر کی صورتحال پر 29 دسمبر کو امت شاہ کی سربراہی میں میٹنگ

اُدھم پور میں دھماکہ خیز مواد برآمد

اُدھم پور میں دھماکہ خیز مواد برآمد

مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی: غلام نبی آزاد

ملی ٹینٹ کو مارنے کی نہیں سمجھانے کی ضرورت : غلام نبی آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »