امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: چین اور پاکستان کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بناتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے چین کے ساتھ مسئلہ کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے سرحد پار ملی ٹنسی کا مسئلہ اب بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویانا میں ہندوستانی باشندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جئے منکر نے کہا کہ کچھ عرصے میں ہماری قومی سلامتی میں بہت گہری تبدیلیاں آئی ہیں۔ جو کہ یقینا زیادہ شدید چیلنجوں کے گرد مرکوز ہے جن کا ہمیں چین کے ساتھ اپنی شمالی سرحد پر سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں آپ میں سے اکثر اس سے واقف
ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ” ہمارے ہاں، یقینا پاکستان کے ساتھ سرحد پار دہشت گردی کا مسئلہ ہے۔ ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان 9 دسمبر کو تو انگ سیکٹر میں لائن آف ایکچھ کمل کنٹرول (ایل اے سی) پر جھڑپ ہوئی۔
پی ایل اے کے دستوں نے تو انگ سیکٹر کے یانگسی علاقے میں ایل اے سی سے تجاوز کرنے کی کوشش کی اور یکطرفہ طور پر جمود کو تبدیل کیا۔ جس کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جھڑپ کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ایک بیان میں کہا کہ چینی کوشش کا ہندوستانی فوجیوں نے مضبوطی اور عزم کے ساتھ مقابلہ کیا۔ گلو ان کا واقعہ ایک اور واقعہ تھا جس نے ہندوستان اور چین کے تعلقات کو کشیدہ کر دیا تھا۔








