امت نیوز ڈیسک //
صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے آج ڈانگری میں جنگجویانہ حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں کے گھروں کا دورہ کیا، اور لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے منظور شدہ ایکس گریشیار ریلیف اُن کے حوالےلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عسکریت پسندوں کے بزدلانہ حملے میں اپنے ارکان کو کھونے والے ہر خاندان کے لیے 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیاریلیف کا اعلان کیا تھا۔ صوبائی کمشنر نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور انہیں یوٹی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت جاننے کے لیے صوبائی کمشنر نے جی ایم سی راجوری کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے جی ایم سی کے ہیلتھ حکام کو ہدایت دی کہ وہ بہترین علاج فراہم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ زخمیوں اور ان کے ساتھیوں کو کسی قسم کی تکلیف محسوس نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر راجوری ، وکاس کنڈل، اسٹنٹ کمشنر ریونیو ، عمران کٹاریہ،اکاؤنٹس آفیسر ، راجیش شرما بھی ڈویژنل کمشنر جموں کے ہمراہ تھے۔