امت نیوز ڈیسک //
راجوری: سرحدی ضلع راجوری میں جموں-راجوری شاہراہ پر نوشہرہ کے نزدیک ایک مسافر بردار گاڑی اور ایک نجی آلٹوکار کے مابین زور دارٹکر کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہو گئی جبکہ حادثہ میں دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ میں ماں بیٹی ہلاک ہو گئے تاہم حادثہ میں زخمی ہوئے افراد کو گورنمنٹ اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ جموں سے راجوری کی طرف آرہی ایک مسافر بردار بس نے مخالف سمت سے آ رہی ایک آلٹو کارکو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں سوار ماں بیٹی کی موق پر ہی موت واقع ہو گئی۔ جبکہ آلٹو گاڑی میں سوار دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور گورنمنٹ اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔
راجوری پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھر، حادثہ کے سبب دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔