امت نیوز ڈیسک //
ذرائع کے مطابق ضلع راجوری میں حالیہ مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد سنٹرل ریزرو پولیس فورس نے اضافی 18 کمپنیاں کو جموں و کشمیر بھیجے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کمپینوں کو ضلع پونچھ اور راجوری اضلاع تعینات کیا جائے گا۔
بتادیں کہ سرحدی ضلع راجوری ضلع کے ڈونگری علاقے میں اتوار کی شام نامعلوم بندوق برداورں کی فائرنگ اور ایک دھماکہ میں دو بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ان حملوں میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج ہسپتال میں جاری ہے ۔ اس حملے ہر سیاسی جماعتوں نے مذمت کی اور ان حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔