امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک زنگ آلود شیل برآمد ہونے کے بعد فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڑ (بی ڈی ایس) کو طلب کیا گیا۔ حفاظتی اہلکاروں کے مطابق ضلع میں چھترل گل، شانگس کے سنگلن علاقے میں شیل برآمد ہونے کے بعد ایس او پی (SOP) کے تحت علاقے کو سینیٹائز کرنے کے حوالہ سے فوری اقدامات کیے گئے اور بم ڈسپوزل اسکواڑ کو طلب کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیل گزشتہ شب برآمد ہوا تھا تاہم آج بدھ کی صبح بی ڈی ایس کو طلب کیا گیا جنہوں نے شیل کو ناکارہ بنائے جانے کے حوالہ سے کاررورائی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیل کے نزدیک کسی بھی شخص کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ادھر، پولیس سمیت دیگر حفاظتی ایجنسیز بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں۔