• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جعلی تقرری آرڈر پیش کرکے محکمہ تعلیم میں شامل ہونے والے استاد کا پردہ فاش

جعلی تقرری آرڈر پیش کرکے محکمہ تعلیم میں شامل ہونے والے استاد کا پردہ فاش

by امت ڈیسک
04/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،4 جنوری: نظامت تعلیم کشمیر کے مطابق ایک استاد کی تقرری کے متعلق تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیر بحث استاد نے 13سال قبل جعلی تقرری آرڈر پیش کرکے محکمہ تعلیم میں شامل ہونے کا انتظام کیا تھا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ استاد جعلی تقرری آرڈر پیش کرنے پر محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوا ہے۔
بتادیں کہ نظامت تعلیم کشمیر نے6 دسمبر 2022 کو بائز ہائی اسکول برتھانہ سری نگر میں تعینات ایک استاد کی تقرری کے بارے میں تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا۔
تحقیقات کرنے کا یہ حکم چیف ایجوکیشن افسر سری نگر کی رپورٹ کے بعد دیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ نظامت تعلیم کے آرڈر نمبر 491DSEK2009 تاریخ 12 جون 2009 کے تحت ایک شخص کو بحیثیت استاد مقرر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ لسٹ کی ویر فکیشن کے بعد یہ بات سامنے آْئی ہے کہ زیر بحث استاد کا نام نہ ہی سلیکشن لسٹ میں ہے اورنہ ہی 12جون 2009 کو جاری کردہ تقرری نامہ میں درج ہے۔
اس رپورٹ کے بعد جوائنٹ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر محمد روف رحمان کو تحقیقاتی افسر مقرر کرکے اس ضمن میں مکمل تحقیقات کے احکامات صادر کئے گئے۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیر بحث استاد نے جعلی تقرری نامہ پیش کرکے محکمہ تعلیم میں داخلہ حاصل کیا تھا۔
زیر بحث استاد کے نام جاری مواصلت میں نطامت تعلیم نے کہا ہے: ’آپ نے جعلی تقرری نامہ تیار کرکے محکمے میں شامل ہونے کا انتظام کیا، حکام کے ساتھ دھوکہ بازی کی اور اس کے علاوہ سرکاری خزانے سے غیر قانونی طور پر اجرت وصول کی‘۔
تاہم نظامت تعلیم نے زیر بحث استاد کو حقائق کا بیان اور دیگر دستاویزات کو ساتھ لے کر ڈائریکٹوریٹ میں ذاتی طور پر سننے کا موقع دیا ہے۔
مواصلت میں مذکورہ استاد سےکہا گیا ہے: ’اگر آپ حقائق پیش کرنے میں ناکام ہوگئے تو مزید کوئی نوٹس جاری کئے بغیر آپ کے خلاف تحت قانون کارروائی شروع کی جائے گی‘۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں زنگ آلود شیل برآمد

Next Post

راجوری سڑک حادثہ میں ماں بیٹی ہلاک، دو زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
راجوری سڑک حادثہ میں ماں بیٹی ہلاک، دو زخمی

راجوری سڑک حادثہ میں ماں بیٹی ہلاک، دو زخمی

راجوری حملے کے بعد سی آر پی ایف کی 18 اضافی کمپنیاں جموں کشمیر بھیجے کا فیصلہ

راجوری حملے کے بعد سی آر پی ایف کی 18 اضافی کمپنیاں جموں کشمیر بھیجے کا فیصلہ

وادی میں حالات خراب کرنے کےلیے بی جے پی ذمہ دار:محبوبہ مفتی

وادی میں حالات خراب کرنے کےلیے بی جے پی ذمہ دار:محبوبہ مفتی

امیت شاہ یکم اکتوبر سے دو روزہ دورہ جموں کشمیر کریں گے

جموں کشمیر میں” ملی ٹنسی “پر سیکورٹی فورسز کا مکمل کنٹرول : امیت شاہ

ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری

ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »