نئی دہلی// مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری کردہ اختتامی جائزہ رپورٹ کے مطابق، سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں گزشتہ کچھ سالوں میں عسکری واقعات میں کمی آئی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملی ٹینسی پر سیکورٹی فورسز کا مکمل کنٹرول ہے۔
منگل کو جاری کردہ اختتامی جائزہ رپورٹ کے حوالے سے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، ” جموں و کشمیر میں 42,000لوگ دہشت گردی کا شکار ہوئے اور دہلی میں کسی نے ایک آنکھ بھی نہیں جھکائی لیکن اب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی پر سیکورٹی فورسز کا مکمل کنٹرول ہے ۔شاہ نے کہا، ” دہشت گردی کے واقعات میں تقریباً 54 فیصد، سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 84 فیصد اور دہشت گردوں کی بھرتی میں تقریباً 22 فیصد کمی آئی ہے”۔
جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صور تحال پر فروری 2022 کی جائزہ میٹنگ سے شاہ کے بیان کو اخذ کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ نے سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی تعریف کی جس کی وجہ سے جموں و کشمیر میں پچھلے کچھ سالوں میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ ایم ایچ اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے، ”دہشت گردی کے واقعات کی تعداد 2018 میں 417 سے کم ہو کر 2021 میں 229 ہو گئی ہے ، جب کہشہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد 2018 میں 91 سے کم ہو کر 2021 میں 42 ہو گئی ہے ” ۔ تاہم شاہ نے ہدایت دی کہ سر حد پار سے دراندازی کو روکنے کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جائے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جموں و کشمیر پر کئی میٹنگوں میں دی گئی تجاویز کے جائزے کے خلاصے میں ،ایم ایچ اے نے کہا کہ اب جموں میں دہشت گردی پر سیکورٹی فورسز کا مکمل کنٹرول ” ہے۔ کشمیر جو دہشت گردوں کے ہاٹ سپاٹ سے سیاحتی مقام میں بدل گیا ہے۔ ایم ایچ اے کی رپورٹ میں وزیر داخلہ کی تقریر کا حوالہ دیا گیا ہے جو انہوں نے 5 اکتوبر 2022 کو سری نگر میں کی تھی جب انہوں نے خطے میں 2,000 کروڑ روپے کے 240 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیادر کھا تھا۔ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے ، ایم ایچ اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "70 سالوں سے تین خاندانوں کی حکمرانی میں، جموں و کشمیر میں صرف 15,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی اور مودی نے صرف تین سالوں میں 56,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، پہلے یہ دہشت گردی کا مرکز تھا اور آج یہ سیاحتی مقام بن گیا ہے ، وادی کشمیر میں پہلے سب سے زیادہ 6لاکھ سیاح ہر سال یہاں آتے تھے ، جب کہ اس سال اب تک 22 لاکھ سیاح یہاں آئے ہیں، اس سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملا ہے“۔اسی حوالے سے امت شاہ نے ایک میٹنگ میں کہا، جموں و کشمیر میں پتھراؤکا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت مضبوطی کے ساتھ ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہی ہے۔ شاہ نے سڑکوں کو تشدد سے پاک رکھنے اور قانون کی حکمرانی کو نمایاں طور پر بحال کرنے کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ ملی ٹینٹوں اور علیحدگی پسندوں کے خوف کو ختم کرنے کے لئے سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جانا چاہئے، شاہ نے کہا کہ ملی ٹینسی کے ماحولیاتی نظام میں ایسے عناصر شامل ہیں جو عام آدمی کی فلاح و بہبود کو نقصان پہنچانے کے لئے ، ملی ٹینسٹوں اور علیحدگی پسندوں کی مہم میں مدد، حوصلہ افزائی اور اسے برقرار رکھنے کی کو ششیں کرتے ہیں۔( ایجنسیز)