امت نیوز ڈیسک //
محکمہ دیہی ترقی ضلع رام بن کے ملازمین کی من مرضی اور ہٹ
دھرمی کے خلاف اکڑال بلاک کے 11 سر پنچوں نے استعفیٰ دے دیا اورآئندہ کوئی بھی کام سر انجام نہ دینے کا فیصلہ کیا۔بلاک اکٹرال کے سرپنچوں نے بدھ کے روز ایک میٹنگ میں متفقہ طور پریہ فیصلہ لیا۔ اسی دوران سر پنچوں نے بتایا کہ گرام سبھاوں میں متعلقہ محکمہ کا کوئی ملازم شریک نہیں ہوتا ہے اور پنچایتوں میں ہوئے کام کاج کے فنڈس کو وقت پر ادا نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا، ” محکمہ دیہی ترقی کی ٹیکنیکل و نگ کے JE صاحبان سر پہنچوں کو اعتماد میں نہیں لیتے اور من مرضی اور سانٹھ گانٹھ سے کاموں کے بل بنائے جاتے ہیں، کسی بھی کام کو شروع کرنے پہلے JES نشاندہی کیلئے نہیں آتے اور نہ ہی متعلقہ سر پنچوں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ سر کاری احکامات کے باوجود ہر ماہ کے پہلے سوموار کو فرنٹ لائن ورکرس کے ساتھ گرام سبھا میں چند ہی مجھے شرکت کرتے ہیں اور پہنچایتی نمائندگان کو دیئے گئے اختیارات صرف کا غذات پر ہی دکھائی دیتےہیں۔ مستعفی پنچائتی نمائندگان نے مزید کہا کہ جب تک ان کے مطالبات کو عملی جامہ نہیں پہنایا جائے گا تب تک وہ کسی بھی کام میں شرکت نہیں کرینگے اور تب تک بلاک اکڑال پوگل پرستان کے 11 سر پیچ اپنے استعفوں پر قائم رہیں گے ۔