امت نیوز ڈیسک //
پونچھ/ جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے ڈانگری گاوں میں مشتبہ ملی ٹینسٹوں کے ہاتھوں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف بدھ کے روز پونچھ کے بعض علاقوں میں مکمل بند اور جزوی ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔
اطلاعات کے مطابق راجوری میں شہری ہلاکتوں کے خلاف خطہ پیر پنچال کے بعض علاقوں میں تیسرے روز بھی کاروباری ادارے ٹھپ ہو کر رہ گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ بدھ کے روز پونچھ میں جزوی ہڑتال کے باعث سر کاری اور پرائیوٹ دفاتر بند رہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شہری ہلاکتوں کے خلاف لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے اور پاکستانی ہلالی پر چھوں کو نذر آتش کیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ پاکستانی ملی ٹینٹوں نے راجوری میں عام شہریوں کا قتل کیا۔
اُن کے مطابق شہری ہلاکتوں میں ملوث ملی ٹینسٹوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ دریں اثنار اجوری کے ڈانگری اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تیسرے روز بھی ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر راجوری میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔