امت نیوز ڈیسک //
سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے کپواڑہ میں دو منشیات فروشوں کو گر فتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بر آمد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منشیات کی سمگلنگ کے حوالے سے مخصوص اطلاع پر کار روائی کرتے ہوئے ایک گاڑی زیر نمبر 1179-JK09C (ٹاٹا موبائل میں دو افراد سوار تھے جن کی شناخت امجد میر ولد محمد اسلم میر ساکنہ بجلدار فار واڈ جبری اور مشکور احمد ملک ولد علی یار ملک ساکنہ ہمیترا جو ٹیٹوال سے تاڈ کی طرف جارہے تھے۔ اس اطلاع پر پولیس نے متعلقہ مجسٹریٹ کے ساتھ بانڈی کے قریب ناکہ پر مذکورہ گاڑی کو روکا اور تلاشی شروع کی۔ تلاشی کے دوران مذکورہ گاڑی سے 02 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان کو گر فتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وزیر حراست ہیں۔ جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ اس کے مطابق قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولے س کی جانب سے تمام سماجی برائیوں کے
خاتمے کے لیے اپنی کو ششیں جاری رکھے گی۔