امت نیوز ڈیسک //
کپواڑہ / پولیس اور فوج نے بدھ کے روز سدھ پور و تاڑ کے شمیم احمد شیخ ولد سدر الدین شیح کے گھر سے تین پستول، گولہ بارود اور اتنے ہی چینی دستی بم برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے ۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا، ” خاص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے فوج کی تین آر آر کے ساتھ مل کر کرناہ، کپواڑہ کے گاوں سدھ پورہ تاڈ علاقے میں ایک مشترکہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ مشتر کہ ٹیم نے شمیم احمد شیخ ولد سدر دین شیخ سکنہ سدھ پورہ تاڑ کے گھر سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا جس میں 03 پستول، 03 پستول میگزین، 22 پستول راونڈز اور 03 چائنیز گرینیڈ شامل ہیں "۔ انہوں نے کہا، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 02/2023) درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔