امت نیوز ڈیسک //
بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں او ر بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے ممکنہ تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر صوبے میں امتحانات کا انعقاد 04مارچ جبکہ جموں میں 08اپریل سے ہوگا۔ سی این آئی کے مطابق امسال پہلی مرتبہ مارچ سیشن میں دسویں اور بارہویں جماعت کیلئے امتحانات کے انعقاد کیلئے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ممکنہ تاریخوں کو حمتی شکل دی ہے اور بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کشمیر صوبے میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز مارچ کے پہلے ہفتے سے ہوگا جبکہ اسی طرح سے جموں میں اپریل کے ماہ میں امتحانات کاانعقاد ہوگا ۔اس سلسلے میں بورڈ آف سکول کی جانب سے باضابطہ طور پرایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سافٹ زون میں بارہویں جماعت کے امتحان 04مارچ سے جبکہ اسی طرح سے ہارڈ زون میں 08اپریل سے شروع ہونگے ۔ ساتھ ہی اس میں لکھا گیا کہ دسویں کیلئے امتحان سافٹ میں 9مارچ جبکہ ہارڈ زون میں 11اپریل سے ہونگے ۔ بورڈ کی جانب سے ان امتحانات کے انعقاد کیلئے 444اسکولوں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ لداخ صوبے میں بھی اسی کلینڈر کے تحت امتحانات کا انعقاد ہو گا۔