امت نیوز ڈیسک //
جموں وکشمیر آزاد پارٹی کے بانی غلام نبی آزاد نے ہفتے کے روز کہاکہ جب تک ووٹر میرے ساتھ ہیں مجھے کوئی فکر نہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں لیڈروں کے بھروسہ پر جموں وکشمیر نہیں آیا بلکہ لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھ کر یہاں آیاں ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جن لیڈروں نے پارٹی کو خیر باد کہا اُنہیں اپنے علاقوں میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جواہر نگر سری نگر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے سب کچھ چھوڑ کر آیا ہوں ۔
اُن کے مطابق بطور وزیرا علیٰ جموں وکشمیر کے لوگوں کی دل سے خدمت کی اور آج بھی لوگ اُسی ہمت اور حوصلے کو دیکھ کر پارٹی میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں لیڈروں کے بھروسہ پر جموں وکشمیر نہیں آیا بلکہ لوگوں کی مصیبتوں اور پریشانیوں کو دیکھ کر آیا ہوں۔
غلام نبی آزاد نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اس وقت سیاسی بحران ہے جس وجہ سے لوگوں کو گونا گوں مسائل ومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک ووٹر میرے ساتھ ہیں مجھے کوئی فکر نہیں میں جموں وکشمیر کے نوجوانوں کی تقدیر بدلنے کے لئے آیا ہوں اور پورے جموں وکشمیر کے لوگوں نے میری پارٹی پر بھروسہ جتایا۔
دہلی میں کانگریس میں پھر سے شامل ہونے والے لیڈروں کی اور اشارہ کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہاکہ میرے پاس خرچ کرنے لئے پیسے نہیں او رنہ ہی میں کسی لیڈر کے کے بھروسہ پر یہاں آیا ہوں بلکہ لوگوں کی تکلیف دیکھ کر ہی نئی پارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔اُن کے مطابق پارٹی چھوڑنے والے لیڈران کو اپنے علاقوں میں بدترین شکست کا سامناکرناپڑے گا۔
غلام نبی آزاد نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ خوف کے ماحول میں زندگی گزر بسر کر رہے ہیں،کب کس کو گرفتار کیا جائے گا کوئی نہیں جانتا ، لوگوں کی زمین ، عمارت یا مکان کب چھینے جائیں گے اس کی کوئی گارنٹی نہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس پر کوئی سیاسی جماعت آواز نہیں اٹھاتی۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر ہی یہاں پر آیا ہوں اور نئی پارٹی تشکیل دی تاکہ لوگوں کو مصیبتوں سے نجات دلاسکوں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ میرے پاس ہمت ہے ، اثر رسوخ ہے جس سے میں ریاست کی فلاح و بہبود پر خر چ کر سکتا ہوں۔
اس سے قبل جواہر نگر سری نگر میں پارٹی ہیڈ کواٹر پر بانہال سے آئے ہوئے سینکڑوں کارکنوں ، ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ممبران نے ڈیموکریٹک آزاد پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
بتادیں کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران ڈیموکریٹک آزاد پارٹی سے وابستہ 17لیڈروں نے دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔