امت نیوز ڈیسک //
نیویارک-دہلی ایئر انڈیا طیارہ میں ایک شخص کے ذریعہ خاتون مسافر پر پیشاب کیے جانے اور اس کے بیگ و کپڑے گندے کیے جانے کی خبر پھیلنے کے بعد ایئرلائنس کمپنی نے تو ملزم کے خلاف کارروائی کی ہی، اب اس شخص کی ملازمت بھی چلی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پر پیشاب کرنے والے ملزم شنکر مشرا کو اس کی کمپنی نے نوکری سے نکال دیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ امریکی کمپنی ویلس فارگو نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں شنکر مشرا کو ملازمت سے نکالے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ کمپنی نے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ ویلس فارگو اپنے ملازمین کے پیشہ ور سلوک کے ساتھ ہی نجی سلوک کو بھی اپنے اسٹینڈرڈ میں ترجیحات پر رکھتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات فکر انگیز ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ملزم کے خلاف یہ کارروائی تب کی گئی ہے جب دہلی پولیس کی ٹیمیں اس کی تلاش کر رہی ہیں۔ ملزم کی ا?خری لوکیشن بنگلورو میں ٹریس کی گئی تھی ہجاں اس کی بہن رہتی ہے۔ پولیس کی ایک سرویلانس ٹیم وہاں ڈیرا ڈالے ہوئے ہے، لیکن ابھی تک ان کی ملاقات ملزم سے نہیں ہوئی ہے۔ ملزم کا ایک بیان ضرور سامنے ا?یا ہے، لیکن اس کے لیے وکیلوں کا سہارا لیا گیا ہے۔دراصل ملزم شنکر مشرا نے اپنے وکیل کے ذریعہ اپنا بیان جاری کر دفاع کیا ہے۔ اپنے بیان میں اس نے کہا ہے کہ خاتون نے اپنے واٹس ایپ میسج میں واضح طور سے مبینہ برے عمل کی مذمت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کے خلاف شکایت درج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ظاہر کیا ہے۔ شنکر مشرا کے حوالے سے اس کے وکیل ایشانی شرما اور اکشت واجپئی کے ذریعہ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم اور متاثرہ خاتون کے درمیان واٹس ایپ میسجز سے صاف ہوتا ہے کہ ملزم نے 28 نومبر کو کپڑے اور بیگ صاف کروائے تھے اور ان کپڑوں کی 30 نومبر کو ڈیلیوری ہوئی تھی۔ خاتون کی لگاتار شکایت صرف ایئرلائن کے ذریعہ ادا کیے جا رہے مناسب معاوضہ کے سلسلے میں تھی، جس کے لیے اس نے 20 دسمبر 2022 کو بعد میں بھی شکایت کی تھی۔