امت نیوز ڈیسک //
لیفٹیننٹ گورنر نے جی ایم سی جموں کا دورہ کیا اور راجوری عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی خیریت دریافت کی۔اس موقعے پر انہوںنے کہا کہ پوری انتظامیہ متاثرین کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک کنبوں کو ہر قسم کی مدد کی جائے گی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو جی ایم سی جموں کا دورہ کرکے راجوری جنگجوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔ ڈاکٹر ششی سوڈان، پرنسپل، جی ایم سی جموں اور دیگر سینئر ڈاکٹروں نے لیفٹیننٹ گورنر کو سانوی شرما، پرنس شرما، روہت شرما، پون کمار کی صحت کی حالت اور اس پر عمل پیرا ہونے والے طبی طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔لیفٹیننٹ گورنر نے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے بہترین ممکنہ طبی دیکھ بھال اور مدد کو یقینی بنائیں۔اس موقعے پر ایل جی نے بتایا کہ پوری سرکار متاثرین کے ساتھ ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔ منوج سنہا نے کہا کہ متاثرین کو کسی قسم کی امداد دینے سے ہم ان کے زخموں پر کو مندمل نہیں کرسکتے ہیں البتہ ہمارا فرض ہے کہ انسانیت کے ناتے متاثرین کی ڈھارس بندھائیں ۔ انہوںنے بتایا کہ سرکار عام لوگوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔