امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو کشمیر میں جنگجووں کے ہاتھوں مارے گئے کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کی اہلیہ سویٹی بٹ کو سرکاری ملازمت کا تقرری نامہ سونپا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹ کر کے بتایا، "شوپیاں میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے شہید پورن کرشن بٹ کی اہلیہ سویٹی بٹ کو سر کاری ملازمت کا تقرری نامہ سونپا اور خاندان کو ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا“۔
واضح رہے کہ کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کو جنگجووں نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں فائر نگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ ادھر ، وادی میں گزشتہ برس ہوئی ہلاکتوں کے بعد کشمیری پنڈت ملازمین جموں منتقلی کا مطالبہ لے کر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔