امت نیوز ڈیسک //
سری نگر / / پولیس نے اتوار کو سرینگر کے عید گاہ علاقے میں گرینیڈ حملےکے بعد چند مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے گر فتار کر لیا ہے۔ سری نگر پولیس نے ایک ٹویٹ کر بتایا، "زخمی شہری کو SKIMS صورہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ کچھ مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کے لیے گر فتار کیا گیا ہے”۔ قبل ازیں، پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی شام کو مشتبہ علی ٹینٹوں نے عید گاہ میں گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک عام شہری معمولی طور پر زخمی ہوا۔ انہوں نے زخمی عام شہری کی شناخت 32 ساله اعجاز احمد دیواولد عبدالرشید ولوا ساکن سنگم سری نگر کے بطور کی۔ دریں اثنا گرینیڈ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے عید گاہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے. معلوم ہوا ہے کہ گرینیڈ حملے کے بعد شہر سری نگر بالعموم اور شہر خاص میں بالخصوص سیکورٹی کو جگہ جگہ پر تعینات کیا گیا۔ بتادیں کہ 26 جنوری کے پیش نظر شہر سری نگر میں سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔