امت نیوز ڈیسک //
یوم جمہوریہ کے پیش نظر پولیس فوج اور ایس او جی ٹیموں کی جانب سے ضلع پونچھ کے مختلف جنگلاتی علاقوں تلاشی کاروائیاں شروع کی گئی ہیں۔
پولیس زرائع کے مطابق ضلع کے مختلف جنگلاتی علاقوں میں تلاشی کاروائیاں چلائی جارہی ہیں تاکہ امن وامان کی صورت کو برقرار رکھا جاسکے۔
ایک پولیس افسر کے مطابق یوم جمہوریہ سے قبل پورے ضلع میں
سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں اور ضلع کے مختلف علاقوں میں معمول کے مطابق محاصرہ اور تلاشی کاروائیاں شروع کی گئی ہیں۔