امت نیوز ڈیسک //
جموں//جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کی زیر قیادت سیاسی پارٹی پر طنز کرتے ہوئے ، کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے پیر کو ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کو ڈوڈہ آزاد پارٹی” قرار دیا اور مزید کہا کہ یہ جلد ہی ڈیڈ آزاد پارٹی بن جائے گی۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے رمیش نے کہا کہ آزاد کی زیر قیادت سیاسی پارٹی اب ڈوڈہ آزاد پارٹی میں تبدیل ہو گئی ہے۔ ” یہ اب ڈس اپیر نگ آزاد پارٹی بن چکی ہے۔ یہ نہ صرف ڈس اپیرنگ آزاد پارٹی ہے بلکہ اب ڈوڈہ آزاد پارٹی بن چکی ہے کیونکہ اس کا اثر ڈوڈہ تک ہی محدود رہ گیا ہے ۔
ذرایع کے مطابق، رمیش نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ جلد ہی "Dead آزاد پارٹی ” بن جائے گی۔
رمیش جو آزاد کی زیر قیادت پارٹی کے سخت ناقد بن چکے ہیں، نے کہا کہ ہر کانگریس لیڈر جو آزاد کی قیادت والی پارٹی میں شامل ہوا تھا اب پارٹی میں واپس آگیا ہے۔
انہوں نے کہا، وہ دوماہ کی چھٹیوں کے بعد پارٹی میں واپس آئے ہیں“۔