امت نیوز ڈیسک //
محکمہ موسمیات کی جانب سے بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں پھر سے کمی آئی ہے۔
سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلمرگ میں منفی 9.6 ڈگری سینٹی گریڈدرج کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔