امت نیوز ڈیسک //
سیکورٹی فورسز نے راجوری ضلع میں مشترکہ آپریشن کےدوران 2 آئی ای ڈی برآمد کر کے ناکارہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو کہا کہ اس نے فوج اور سی آرپی ایف کے ساتھ مل کر راجوری ضلع کے ڈائل اور اس سے ملحقہ علاقے میں دو دیسی ساختہ دھما کہ خیز آلات (آئی ای ڈی) برآمد کیے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ 22 جنوری 2023 شام 6 بجے پولیس ، ایس او جی راجوری، فوج کی 225 فیلڈر جمنٹ اور سی آرپی اید کی 72 بٹالین کی طرف سے ڈاسل اور اس کے ملحقہ علاقے میں ایک مشتر کہ تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دو آئی ای ڈی برآمد ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بعد میں آئی ای ڈیز کو بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے تباہ کر دیا اور ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔
اس سلسلے میں متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کاآغاز کر دیا گیا ہے۔