امت نیوز ڈیسک //
سرینگر کے گزربل نور باغ علاقے میں سوموار کی اعلیٰ الصبح آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکانات کو نقصان پہنچ گیا ہے۔
عین شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے ساتھ ہی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا گیا جنہوں نے علاقے میں پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کردی اورا س کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے کارورائی شروع کرد ی گئی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آگ کیسے لگی ہے۔