امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 24 جنوری،2023/ ایڈیشنل کمشنر کشمیر، جناب عابد حسین کیرا نے منگل کو گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول، کوٹھی باغ سرینگر میں آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے حوالے سے دو روزہ انٹیگریٹڈ کمیونیکیشن اینڈ آوٹ ریچ پروگرام (آئی سی او پی) کا افتتاح کیا۔ اس آو ¿ٹ ریچ پروگرام کا انعقاد جموں و کشمیر میں بیداری پروگراموں کی ایک سیریز کے ایک حصے کے طور پر سینٹرل بیورو آف کمیونکیشن(سی بی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔آوٹ ریچ پروگرام کی خاص بات ایک تصویری نمائش تھی جس میں بھارت کی قومی تحریک کو اجاگر کیا گیا اور ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے سفر کو دکھایا گیا۔ تصویری نمائش میں جدوجہد آزادی کے گمنام ہیروز اور تحریک کے اہم واقعات کے بارے میں قیمتی معلومات موجود تھیں۔نمائش کے علاوہ، آو ¿ٹ ریچ پروگرام کا مقصد ماہرین کے لیکچر، آپسی تبادلہ خیال، پرنٹڈ بیداری مواد کی تقسیم اور لائیو پرفارمنگ آرٹس کے ذریعے حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا ہے۔جناب کیرا نے سی بی سی اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے افسران اور اہلکاروں، آئی سی ڈی ایس فیلڈ ورکرز، اساتذہ اور طلباءکے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے کے اے ایم بھارت کے شاندار اور درخشان ماضی کا جشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساوات ہماری قوم کی طاقت ہے جو ماضی میں بھی ثقافتی اور معاشی طاقت رہی ہے۔ انہوں نے آئی سی ڈی ایس کے فیلڈ عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ترقی کے پیغامات کو ہر ایک فرد تک لے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ ورکرز کا نچلی سطح پر لوگوں سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے اور وہ فلاحی اسکیموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔اس پروگرام میں چیف ایجوکیشن آفیسر سرینگر محمد شبیر، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس محترمہ زینت آرا، ڈپٹی سی ای او محترمہ انجم آرا، محترمہ نصرت بخاری، پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کوٹھی باغ سرینگر، انچارج محمد سکندر نے بھی شرکت کی۔ سی بی سی، سری نگر اور جناب محمد اقبال خان، ایف پی اے، سی بی سی، اننت ناگ نے بھی شرکت کی۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں جناب شاہد محمد لون، فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سی بی سی نے سی بی سی کے مینڈیٹ اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی جائزہ پیش کیا اور سامعین کو پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری ان کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کی کلید ہے۔انہوں نے پروگرام کے انعقاد میں تعاون اور اشتراک پر ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔آئی سی ڈی ایس کی سپروائزر تبسم زرگر، نے محکمہ کے ذریعہ نافذ کئے گئے پروگراموں خاص طور پر پوشن ابھیان اور پردھان منتری ماترتو وندھن یوجنا کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے فیلڈ ورکروں پر زور دیا کہ وہ ان پروگراموں کی کامیابی کے لیے زمینی سطح پر متحرک ہونے کو یقینی بنائیں۔پروگرام کے دوران سی بی سی کے پرائیویٹ رجسٹرڈ گروپس نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت اور بیٹی بچاو ¿ بیٹی پڑھاو ¿ پر تھیم پر مبنی ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔