امت نیوز ڈیسک //
جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر ضلع رامبن میں پانتھیال کے مقام پر لگاتار پتھروں کے گر آنے اور بھارت جوڑو یاترا کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک پوری طرح سے متاثر ہوا ہے
حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے مرمت کا کام جاری ہے جبکہ موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کی جائے گی
ادھر حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے اختتام تک وہ ناشری اور بانہال کے درمیان سفر نا کریں
انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال سے متعلق جانکاری حاصل کریں۔