امت نیوز ڈیسک //
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گزشتہ شب کھسک آئی چٹانوں کی زد میں آکر ایک شخص کی موت ہو گئی ہے جبکہ دود دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، شاہراہ کے رام بن بانہال سیکٹر میں مگر کوٹ کے مقام پر گزشتہ شب چٹانیں کھسک آئیں، جو ٹریفک جام میں پھنسی گاڑیوں سے کر آگئی، جس کے نتیجے میں تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چٹانوں کی زد میں آئی گاڑیوں میں سوار ایک شخص کی موت ہو گئی، جبکہ دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوئے، جنہیں علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت منیب ٹاک سکنہ سو پٹ کو لگام کے طور پر ہوئی ہے، جو ٹرک زیر نمبر 6968-JK18A میں سوار تھا۔ زخمیوں کی شناخت کو پال ولد بیا انت لال سکنہ پیزار ام بن اور راجندر کمار ولد پریم سنگھ سکنہ بنوت رام بن کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں ٹینکر زیر نمبر 8177-JK02BL میں سوار تھے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ خراب موسمی صور تحال کے درمیان میہاڑ اور پنتھیال علاقے میں مسلس پتھر آنے اور بھارت جوڑ دو یا ترا کی وجہ سے آج شاہراہ پر معمول کی ٹریفک آمد ورفت متاثر رہے گی۔ اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی خراب موسمی صور تحال کے درمیان شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔