امت نیوز ڈیسک //
یوم جمہوریہ کے موقعہ پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار کو صدر پولیس میڈل سے نوازا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ اے ڈی جی پی وجے کمار کو میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے تمغہ سے نوازا گیا۔
خیال رہے کہ صدر کا پولیس میڈل ملک میں پولیس اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے لیے سب سے بڑا سروس میڈل ہے۔