امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر میں برف و باراں اور موسلا دھار بارشوں کے بیچ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑ و یا ترا بدھ کی صبح چندر کوٹ سے اپنے سفر شروع کیا تاہم خراب موسمی صور تحال کی وجہ سےیا ترا کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
کانگریس زرائع نے بتایا کہ خراب موسمی صور تحال کو مد نظر رکھ کر یا ترا کورام بن پہنچتے ہیں منسوخ کر دیا گیا اور راہول گاندھی جموں روانہ ہو گئے،اب یا ترا 27 جنوری کو بانہال سے شروع ہو گی۔
یہ یا ترا سال گذشتہ کے 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور گزشتہ جمعرات کی شام پنجاب سے جموں و کشمیر میں داخل ہوئی اور یہ یاترا30جنوری کو سری نگر کے شیر کشمیر انٹر نیشنل کنونشن سینٹر میں اختتام پذیرہو گی۔
معلوم ہوا ہے کہ بدھ کے روز جوں ہی راہول گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑ و یا ترا کا دوبارہ آغاز ہوا تو پہلے سے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے کانگریس لیڈر کا استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے بلند کئے۔ جموں و کشمیر کانگریس یونٹ کے صدر وقار رسول، غلام احمد میر اور کئی کانگریس لیڈران یا ترا میں راہل گاندھی کے ہمراہ تھے۔