امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر): راہل گاندھی نے اتوار کے روز سرینگر کے گھنٹہ گھر پر بھارت کا قومی پرچم لہرانے کے بعد شاعرانہ انداز میں کہا کہ ‘بھارت سے کیا وعدہ آج پورا ہوا۔’ سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوے انہونے کہا کہ ‘لال چوک پر ترنگا لہراکر بھارت سے کیا وعدہ آج پورا ہوا۔’ ان کا کہنا تھا کہ ‘نفرت ہارے گی، محبت ہمیشہ جیتے گی، بھارت میں امیدوں کا نیا سویرا ہوگا۔’ یاد رہے کہ گزشتہ برس سپتمبر مہینے کی سات تاریخ کو کنیا کماری سے بھارت جودو یاترا کی شروعات ہی تھی اور آج 135 دن کشمیر کے سرینگر میں یہ یاترا اختام پذیر ہوئی۔
راہل گاندھی کا ٹویٹواضح رہے کہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج اختتام پزیر ہوگئی، یاترا سرینگر کے مضافات پانتھ چوک سے شروع ہوئی۔ یاترا میں راہل گاندھی کے ہمراہ کئی سینئر رہنما و کارکنان موجود تھے۔ جموں کشمیر انتظامیہ نے یاتر کی حفاظت کے لئے غیر معقول انتظامات کئے ہیں کیونکہ یہ پیدل یاترا سرینگر کے حساس علاقوں سے شروع ہوئی تھی۔ سرینگر انتظامیہ نے یاترا کے تحفظ کے لئے پانتھ چوک اور سنوار سے ٹریفک کی نقل و حرکت کو معطل کردیا تھا اور لوگوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ نوگام بائی پاس اور دیگر متبادل راستوں کا استعمال کریں۔خیال رہے کہ سات ستمبر کو شروع ہونے والی یہ یاترا کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور بارہ ریاستوں سے گزر کر یہ سرینگر میں اختتام پزیر ہوئی۔ پیر یعنی 30 جنوری کو راہل گاندھی سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے جس میں ہزاروں کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔ اس ریلی میں کانگرس کے علاوہ 23 دیگر سیاسی پارٹیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور متوقع ہے کہ ان پارٹیوں کے رہنما اس ریلی میں شرکت کریں گے۔ گزشتہ روز کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے راہل گاندھی کے ساتھ اس یاترا میں حصہ لیا تھا۔