امت نیوز ڈیسک //
کانگریس لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ راہول گاندھی نے کہا کہ جموں کشمیر کی سیکورٹی کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
سرینگر کے تاج ویوانتا ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں اس سے وہ خوش نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا ”دراصل، جب میں جموں و کشمیر سے گزرا تو مجھے دکھ ہوا کیونکہ یہاں اور لداخ میں بھی کوئی خوش نہیں ہے“۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل اور ریاست کی بحالی ناگزیر ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کا بنیادی حق ہے۔
گاندھی، جن کے ساتھ جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن، جے رام رمیش، انچارج جموں و کشمیر رجنی پاٹل، جے کے پی سی سی صدر وقار رسول وانی، سابق پی سی سی صدر غلام احمد میر، سابق ایم پی طارق حمید قرہ، پی سی سی کے ورکنگ صدر رمن بھلا، سابق نائب وزیر اعلیٰ تارا بھی موجود تھے۔