امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر حکومت نے ہفتہ کو نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر کو لگام اور ہمثالی بگ کے سابق ممبر اسمبلی کو اننت ناگ ضلع کے ایل جی پورہ علاقے میں سرکاری زمین پر قبضہ ہٹانے کے لئے نوٹس جاری کیا
ہے۔ سرکاری زرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور( کے این او) نے بتایا کہ ایڈوکیٹ عبدالمجید بھٹ کو ایل جی پورہ علاقے میں سرکاری اراضی پر تعمیر تجارتی ڈھانچہ ہٹانے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ مال اننت ناگ کی ایک ٹیم نے آج ایل جی پور میں موقع کا دورہ کیا اور اراضی سے قبضہ ہٹانے کا نوٹس جاری کیا۔ اُنہوں نے کہا، "لیڈر نے ایل جی پورہ میں خسرہ نمبر 42 کا بچرائی اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اگر انہوں نے حکم کی تعمیل نہیں کی تو مزید ضروری کارروائی کی جائے گئی“۔
بتادیں کہ انتظامیہ کی جانب سے یہ کاروائی جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے حال ہی میں سرکاری اراضی خالی کرنے کے احکامات کے تناظر میں کی گئی ہے،
قبل ازیں، انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں دو سابق وزراء سےدر جنوں کنال قبضہ شدہ اراضی بازیاب کرائی ہے۔