• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سری نگر میں کانگریس کے دفتر پر 75 فٹ کا پرچم لہرایا گیا

سری نگر میں کانگریس کے دفتر پر 75 فٹ کا پرچم لہرایا گیا

by امت ڈیسک
30/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سری نگر میں جموں کشمیر کانگریس پارٹی کے دفتر پر کانگریس رہنما غلام احمد میر کے ہاتھوں 75 فٹ کا پرچم لہرایا گیا۔ کانگریس کے دفتر پر پرچم لہرانے کے دوران کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور دیگر مقامی و غیر مقامی کانگریس کے رہنما و کارکن موجود تھے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ میں جب صبح اٹھا تو لگتا تھا کہ شاید آج کا پروگرام نہیں ہوپائے گا۔ انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ آسان بھی نہیں تھا لیکن آپ سب نے اس کو دل سے کیا اور سب کو اس کا فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس یاترا کے فائدے چھ سات مہینوں میں سامنے آنے لگیں گے اور اس کا صرف کانگریس کو ہی نہیں بلکہ پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں یاترا کا جو استقبال کیا گیا وہ ملک کے لئے ضروری ہے۔ وادی کشمیر کے لوگوں نے اس یاترا کو گلے لگایا اور انہوں نے ہمیں کشمیریت دکھائی۔ میں وثوق سے کہتا ہوں کہ بی جے پی یہاں یاترا نہیں نکال سکتی ہے۔ وادی کے لوگ نکالنے دیں گے لیکن وہ ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا نظریہ ملک کو توڑنے کا ہے اور ان کے نظریے سے ملک کو کافی نقصان ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کانگریس سے بڑھ کر ملک کے لئے سوچنا ہوگا۔ یہ اب سیاسی لڑائی نہیں بلکہ ملک کی لڑائی ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ یہ ایک شروعات تھی، ہمارا کام ختم نہیں ہوا ہے۔

دریں اثنا عینی شاہدین کے مطابق راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی کو برف کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ دونوں ایک دوسرے پر برف پھینک رہے تھے اور اس طرح برف باری سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ بتادیں کہ قریب پانچ مہینوں میں زائد از چار ہزار کلو میٹر طے کرنے والی یہ بھارت جوڑو یاترا پیر کو یہاں سری نگر میں اختتام پذیر ہوئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اونتی پورہ میں عسکریت پسندوں کی کمیں گاہ تباہ، چار اعانت کار گرفتار: پولیس

Next Post

برفباری کے باوجود کشمیر میں کانگریس ریلی منعقد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
برفباری کے باوجود کشمیر میں کانگریس ریلی منعقد

برفباری کے باوجود کشمیر میں کانگریس ریلی منعقد

” کشمیریوں نے مجھ پر گرینیڈ نہیں پھینکا، دل کھول کر پیار دیا‘‘: راہل گاندھی

” کشمیریوں نے مجھ پر گرینیڈ نہیں پھینکا، دل کھول کر پیار دیا‘‘: راہل گاندھی

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور از جان

سرنکوٹ میں حادثاتی گولی چلنے سے خاتون کی موت، شوہر گرفتار

'ہائی ڈوز انجکشن'دئے جانے سے شہری فوت

بھاری برفباری کے باعث سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں منسوخ

بھاری برفباری کے باعث سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »