امت نیوز ڈیسک //
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ رام بن بانہال کے درمیان مختلف مقامات پر پتھر گر آنے کا سلسلہ پیر کے روز سے جاری تھا اسی دوران کئی مقامات پر پسیاں بھی گر آئیں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت کو بحال کرنے کے لئے منگل کی صبح افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگادیا گیا اور کئی گھنٹے کی مشقت کےبعد شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔
اسی دوران شاہراہ پر درماندہ مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو شاہراہ پر دونوں اطراف سے چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر ۔ لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کےساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ پہلے ہی بند ہیں.