امت نیوز ڈیسک //
فنانس اکاونٹ ایسٹنٹ پیپر لیک معاملے میں کرائم برانچ نے جموں میں متعدد مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں انجام دیں۔
تفصیلات کت مطابق، کرائم برانچ نے جموں صوبہ کے 6 اضلاع میں 37 مقامات پر چھاپے مار کاروائیاں انجام دیں۔ زرائع کے مطابق، جموں میں 30، ریاسی میں 2، راجوری میں 2، سانبہ اور ادھم پور میں ایک ایک مقام پر چھاپے مار کاروائیاں انجام دیں گئیں۔
اس کاروائی میں تاحال کسی کے گرفتار ہونے یا کسی ضبطی کے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ یادر ہے کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے گزشتہ برس منعقد ہونے والے امتحانات میں دھاندلیوں کے الزامات کے بعد حکومت نے اعلی سطحی جانچ کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد کرائم برانچ نے مقدمہ کے سلسلے میں درجنوں افراد بشمول سینٹر فوجی، پولیس اور سول افسران کو حراست میں لیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔