امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 3 فروری: ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے ایس آئی اے میں درج کیے گئے عسکریت پسندی سے متعلق مقدمے کی تحقیقات کے تحت جمعہ کی صبح گرمائی دارالحکومت سری نگر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
معتبر ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام کو بتایا کہ تفتیشی ایجنسی کے اہلکاروں نے مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے سری نگر میں تقریباً پانچ مقامات پر چھاپے مارے۔ بلبل باغ برزلہ میں فریدہ بیگم مرحوم فیاض احمد شیخ کی رہائش گاہ، زبیر احمد اور زوہیب احمد ولد محمد رمضان بٹ، جواہر نگر، وسیم احمد ماگرے اور ان کے بھائی انور بشیر ولد کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ بشیر احمد ماگرے رہائشی توحید کالونی ناٹی پورہ کے گھر پر تلاشی لی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر مقامات پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایک اہلکار نے کے ڈی سی کو تصدیق کی اور کہا کہ ایس آئی اے میں پہلے سے درج عسکریت پسندی کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔( کے ڈی سی)