امت نیوز ڈیسک //
ڈوڈہ/ اترا کھنڈ کے جوشی مٹھ کے بعد اب جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں عمارتوں میں دراڑیں پڑنے لگی ہیں، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہر اس کا ماحول پھیل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ، ڈوڈہ ضلع کے ٹھاٹھری علاقے دریائے چناب کے قریب موجود ایک پورا علاقہ ” نئی بستی ” پچھلے کچھ دنوں سے کھسک رہا ہے۔ کئی گھروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور نئی بستی کے مکینوں کو علاقے سے نکالا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انہیں ایک سکول میں منتقل کیا جارہاہے۔
ایس ڈی ایم ڈوڈہ اطہر امین زرگر نے بتایا کہ ٹھاٹھری علاقے میں جمعرات (1 فروری) تک 6 عمارتوں میں دراڑیں پڑ چکی تھیں تاہم اب مکانوں کی تعداد بڑھنا شروع ہو گیا ہے اور یہ علاقہ آہستہ آہستہ کھسک رہا ہے۔ ایس ڈی ایم نے کہا کہ ڈوڈہ ضلع کے ایک گھر میں پہلی بار و سمبر میں دراڑیں پڑنے کی اطلاع ملی تھی لیکن اب صور حمال مزید خراب گئی ہے اور کئی عمارتوں میں دراڑیں نظر آ رہی ہیں۔ ایس ڈی ایم نے کہا کہ علاقہ آہستہ آہستہ ڈوب رہا ہے۔ انتظامیہ جلد از جلد بحران کو ٹالنے کے لیے کوئی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔