امت نیوز ڈیسک //
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی ضلع کولگام میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرکے 6افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ کولگام کے مرہامہ علاقے میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کیا گیا جس میں چھ میگزین ، چار گرینیڈ ، پستول اور دیگر ساز و سامان شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ابھی تک چھ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔