امت نیوز ڈیسک //
پنجاب کے امر تسر سیکٹر میں بارڈر سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، جس سے ممنوعہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔
بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا، ”بی ایس ایف کے اہلکاروں نے گزشتہ شب ایک پاکستانی ڈارون کو مار گرایا جو پنجاب کے امر تسر سیکٹر میں بی اوپی ریئر گر لے کر علاقے میں گھس آیا تھا”۔
ڈرون کو سرحدی باڑ اور زیر ولائن کے درمیان سے برآمد کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے بتایا، ڈرون کے ساتھ ممنوعہ اشیاء کا ایک پیکٹ برآمد ہوا۔ جسکے بعد علاقے میں تلاشی کاروائی شروع کی گئی ۔