امت نیوز ڈیسک ///
جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز بارہمولہ ضلع میں ایک سرپنچ سمیت چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے اور ان سے ممنوعہ منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی شناخت ماجد احمد شیخ ساکن مقام راجواڑہ ہندواڑہ، فاروق احمد ملک (سرپنچ سنگھ پورہ) سنگھ پورہ پٹن، سجاد احمد شیخ ساکنہ رائے پورہ پلہالن پٹن اور فیصل احمد وانی ساکنہ وانی محلہ پٹن کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ چاروں افراد ایک گاڑی (اسکارپیو) میں سری نگر سے بارہمولہ کی طرف سفر کر رہے تھے اور انہیں چیک پوائنٹ ہنڈائی شوروم راوت پورہ ڈیلینا پر روکا گیا۔ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان سے کوڈین فاسفیٹ (Torvirex) کے 40 شربت برآمد ہوئے اور انہیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔چاروں منشیات فروشوں کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔پولیس نے مزید کہا کہ نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ بارہمولہ میں ایک کیس درج کیا گیا تھا اور مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔











