• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گلمرگ میں گنڈولہ کیبل کار پروجیکٹ نے ایک سال کے دوران ایک سو کروڑ روپیہ کی ریکارڈ کمائی کی: منیجنگ ڈائریکٹر

گلمرگ میں گنڈولہ کیبل کار پروجیکٹ نے ایک سال کے دوران ایک سو کروڑ روپیہ کی ریکارڈ کمائی کی: منیجنگ ڈائریکٹر

by امت ڈیسک
15/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
شمالی کشمیر میں واقع وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں ایشیا کے سب سے اونچے گنڈولہ کیبل کار پروجیکٹ نے اپریل 2022 سے مارچ 2023 تک ایک سو کروڑ روپیوں کی ریکارڈ کمائی کی۔
گنڈولہ کیبل کار پروجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر غلام جیلانی زرگر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ملک کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پارلیمنٹ سے گلمرگ گنڈولہ کا نام ایک اچھی وجہ کے لئے لیا گیا جو انتہائی خوش آئند بات ہے۔بتادیں کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کے لئے مالی سال 2022_2023 کا مالی بجٹ پیش کرنے کے دوران کہا کہ گلمرگ گنڈولہ نے اپریل 2022 سے مارچ 2023 تک ایک سو کروڑ روپیوں کی ریکارڈ کمائی کی۔موصوف ڈائریکٹر نے کہا: ‘ یہ ایک چھوٹے کارپوریشن کے لئے ایک بڑی حصولیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ایک سو کروڑ روپیوں کی کمائی کرنا معمولی بات نہیں ہے۔ان کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ گنڈولہ کی اس بڑی حصولیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ میں اس کا تذکرہ کیا گیا۔مسٹر زر گر نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے جموں وکشمیر حکومت کی انتھک کوششیں کار فرما ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے شعبہ سیاحت کے فروغ کے لئے کئی اقدام کئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاحت جموں وکشمیر کی معشیت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کے ساتھ بے شمار لوگوں کی روزی روٹی وابستہ ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ وادی کی سیکورٹی صورتحال میں بہتری واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے سیاح یہاں اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتے ہیں.انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر حکومت کی اس کامیابی کے پیچھے بہت ساری محنت کافرما ہیں کیونکہ موجودہ سرکار نے سیاحتی شعبے کو ترقی دینے کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں۔ان کے مطابق سیاحت جموں وکشمیر میں روزی کمانے کی ایک بڑی صنعت ہے۔
ایم ڈی کا مزید کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس سے یہاں آنے والے سیاح اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں۔زرگر نے کہاکہ حکومت اور محکمہ سیاحت نے ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور بیرون ممالک میں سیاحت کے شعبے کے فروغ کے لئے کئی پروگرام منعقد کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان ٹھوس کوششوں کی بدولت ہی یہاں ریکارڈ سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک سو کروڑ کی کمائی کرنا ایک بہت بڑا چیلنج تھا کیونکہ یہاں آنے والے سیاحوں کو اچھی رہائشی سہولیات ، مہمان نوازی اور بہتر انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔
ایم ڈی نے مزید کہاکہ گلمرگ گنڈولہ کی آن لائن ٹکٹنگ کے ذریعے بھی سیاحوں راغب ہوئے۔گنڈولا کیبل کار پروجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر غلام جیلانی زرگر نے کہاکہ کچھ عناصر ایسے بھی ہیں جو سیاحوں کو ٹکٹ بلیک میں فروخت کر رہے تھے تاہم اس پر اب خصوصی نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ امسال پہلی دفعہ گنڈولا کی سواری کرنے والے سیاحوں کی حفاظت کے لئے پرائیوٹ سیکورٹی تعینات کی گی۔
اس کے علاوہ مرد ، خواتین اور خاص طور پر معذور افراد کے لئے اچھے معیار کے واش رومز تعمیر کئے جس وجہ سے زیادہ سے زیادہ سیاحوں نے گنڈولہ کا لطف اٹھایا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ان سیاحوں سے اپیل کرتے ہیں جو گلمرگ آنا چاہتے ہیں اور گنڈوالا کی سواری کے خواہاں ہے وہ اپنے سفری پروگرام کی منصوبہ بندی سے قبل ٹکٹ بک کریں تاکہ انہیں یہاں پر کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یو این آئی

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈیڑھ صدی زندہ رہنے والے یمن کے دو سینگوں والے "ذوالقرنین” کی وفات

Next Post

بارہمولہ میں پولیس نے کیا چوری کا معاملہ حل، 2 گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
بارہمولہ میں پولیس نے کیا چوری کا معاملہ حل، 2 گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد برآمد

بارہمولہ میں پولیس نے کیا چوری کا معاملہ حل، 2 گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد برآمد

جی ۔20 سمٹ : صوبائی کمشنر کشمیر نے سکمز صورہ اور کشمیر نرسنگ ہوم کا دورہ کیا

جی ۔20 سمٹ : صوبائی کمشنر کشمیر نے سکمز صورہ اور کشمیر نرسنگ ہوم کا دورہ کیا

بڈگام میں فریقین کے آپسی تنازعہ میں 1 شخص لقمہ اجل، علاقے میں کہرام

سرینگر میں دو بچوں کے والد کی لاش پراسرار حالت میں برآمد

جموں وکشمیر اپوزیشن پارٹیوں کا وفد کل دہلی روانہ ہوگا

جموں وکشمیر اپوزیشن پارٹیوں کا وفد کل دہلی روانہ ہوگا

محبوبہ مفتی نے شیولنگ پر پانی چڑھا کر پوجا کی

محبوبہ مفتی نے شیولنگ پر پانی چڑھا کر پوجا کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »