امت نیوز ڈیسک
سوپور، 08 جون: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور قصبے کے کرنکشیون کالونی علاقے میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا جبکہ 2 فائر فائٹرز بھی زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بابا رضا محلے میں آج صبح رہائشی مکان سے آگ بھڑک اٹھی۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ فائر فائٹنگ آپریشن کے دوران دو فائر مین بھی زخمی ہوئے۔
زخمی فائر فائٹرز کو علاج کے لیے ایس ڈی ایچ سوپور منتقل کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت علی محمد اور خضر محمد کے طور پر ہوئی ہے،‘‘ انہوں نے کہا۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔