امت نیوز ڈیسک //
انتظامیہ نے پیر کے روز ضلع سرینگر میں ایک نقلی ڈاکٹر کو گرفتار کرکے ایک نجی کلینک کو سربمہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شہید گنج بشارت علی اور زونل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شفقت کی قیادت اور تحصیلدار معین اظہر کی موجودگی میں سرینگر کے کنی کدل علاقے میں بغیر مناسب لائسنس کے ایک دانتوں کے ڈاکٹر کو مبینہ طور پر ایک نجی کلینک میں "پریکٹس” کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جس کے بعد رہائشی علاقے میں قائم شدہ کلینک کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 50/2023 کے تحت سیکشن 420 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔