• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھرتی عمل میں شفافیت ہماری اولین ترجیح،عسکری سرگرمیوں میں ملوث 47ملازمین برطرف:منوج سنہا

زمین الاٹمنٹ معاملہ، منوج سنہا کی علاقائی سیاسی جماعتوں پر شدید تنقید

by امت ڈیسک
07/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز اُن مقامی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے ’’بے گھر افراد کے لیے مکانات فراہم‘‘ کرنے کے حالیہ فیصلے کی مخالفت کی۔ ایل جی نے کہا کہ ’’وہ دن گئے جب کچھ لوگ سرکاری املاک اور فنڈز کے مالک بنے بیٹھے تھے۔‘‘ سرینگر میں ایس کے آئی سی سی میں نیشنل ٹرائبل فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ ’’بعض افراد نے 2711 بے زمین کنبوں کو زمین اور بے گھر افراد کو مکانات دینے کے حالیہ اعلان پر اعتراض کرنا شروع کر دیا ہے۔‘‘

ایل جی نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی سمیت دیگر مقامی لیڈران کی طرف واضح اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ حکومتی اثاثوں اور مالیات کو اپنا ماننے کے دن گزر چکے ہیں۔ وہ دن گزر چکے جب انہوں نے اپنے سیاسی مفادات کی بنیاد پر فیصلے کیے تھے۔ انہوں نے سرکاری املاک لی، اپنے لیے عالیشان گھر بنائے اور پسماندہ لوگوں کو بھول گئے۔‘‘واضح رہے کہ عمر عبداللہ نے انتظامیہ کی جانب سے جموں و کشمیر میں دو لاکھ کنبوں کو پانچ مرلہ زمین فراہم کرنے کے اعلان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پوچھات تھا کہ ’’جموں و کشمیر میں بے گھر لوگ کون ہیں؟ جبکہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اس (اراضی فراہم کرنے) کا مقصد باہر کے لوگوں کو یہاں آباد کرکے جموں و کشمیر کو جھونپڑ پٹی میں تبدیل کرنا ہے۔‘‘

ایل جی کے مطابق ’’پردھان منتری آواس یوجنا کو جموں و کشمیر کو چھوڑ کر ملک بھر میں نافذ کیا گیا تھا۔‘‘ ایل جی کے مطابق ’’کچھ افراد کو اب یہ تکلیف ہو رہی ہے کہ یہ پروگرام اب جموں و کشمیر میں بھی لاگو کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب پورا ہو گا۔ ہر بے گھر خاندان کو پانچ مرلہ اراضی دی جائے گی تاکہ وہ اپنا گھر بنا سکیں۔‘‘ ایل جی نے خوشحال اور پر امن جموں و کشمیر میں ان کے تعاون کے لیے قبائلی برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’قبائلی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔‘‘

ایل جی نے کہا کہ ’’قبائلی نوجوانوں کو امتحانات کے لیے تیار کرنے اور ان کے لیے مفت ٹیوشن فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 5 اگست، 2019 قبائلی برادری کے لیے ایک تاریخی دن تھا کیونکہ اس دن نے ان کے لیے تفاوت کا خاتمہ کیا گیا۔ نہ صرف قبائلی امور کا محکمہ بلکہ دیگر انتظامی ایجنسیز بھی قبائلیوں کے فائدے کے لیے قریبی تعاون کریں گیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایک بالکل نئے ویب پلیٹ فارم پر جموں و کشمیر کے چار لاکھ قبائلیوں میں سے ہر ایک کا ریکارڈ شامل کیا جائے گا جس سے مسلسل ٹریکنگ ہوگی۔ قبائلیوں کی نقل مکانی کے دوران مفت ٹرانسپورٹ فراہم کیا جائے گی تاکہ وہ جہاں جا رہے ہیں وہاں ایک مہینے کے بجائے دو دن میں جا سکیں۔ انہیں مفت ایمبولینس خدمات بھی حاصل ہوں گی۔ قبائلیوں کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، بنیادی صحت کی خدمات بھی قائم کی جائے گی۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رام بن میں سڑک حادثہ ، باپ بیٹے سمیت تین افراد لقمہ اجل

Next Post

کپواڑہ میں 3 کمسن بچیاں نالے میں ڈوب گئیں، 2 کو بچا لیا گیا، تیسرے کی تلاش جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
Next Post
کپواڑہ میں 3 کمسن بچیاں نالے میں ڈوب گئیں، 2 کو بچا لیا گیا، تیسرے کی تلاش جاری

کپواڑہ میں 3 کمسن بچیاں نالے میں ڈوب گئیں، 2 کو بچا لیا گیا، تیسرے کی تلاش جاری

جموں و کشمیر میں 40 فیصد آبادی ٹیکس سے مستثنیٰ ،یو ٹی کی بہتری کیلئے لوگ آگئے آئیں:منوج سنہا

عہدہ ملتے ہی مہنگے دربار مو کو معطل کیا

ایک سو ایک لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، 55 لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں

سی بی آئی نے اڈیشہ ٹرین حادثے میں ریلوے کے تین ملازمین کو گرفتار کیا

نذیر احمد یتوں کی ڈیمو کریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی میں شامل

نذیر احمد یتوں کی ڈیمو کریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی میں شامل

پونچھ میں دو فوجی غرقاب، ریسکیو آپریشن جاری

پونچھ میں دو فوجی غرقاب، ریسکیو آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »