• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایک سو ایک لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، 55 لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں

This screen grab made from AFPTV video footage taken on June 3, 2023 shows people gathering at the accident site of a three-train collision near Balasore, about 200 km (125 miles) from the state capital Bhubaneswar in the eastern state of Odisha. - At least 288 people were killed and more than 850 injured in a horrific three-train collision in India, officials said on June 3, the country's deadliest rail accident in more than 20 years. (Photo by Jayanta SHAW / AFPTV / AFP)

سی بی آئی نے اڈیشہ ٹرین حادثے میں ریلوے کے تین ملازمین کو گرفتار کیا

by امت ڈیسک
08/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے جمعہ کو بالاسور ٹرین سانحہ کے سلسلے میں تین ریلوے ملازمین کو تعزیرات ہند کی دفعہ 304 (غیر ارادۃََ قتل) کے تحت گرفتار کیا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی اس ٹرین حادثے میں مجرمانہ سازش کے امکان کی جانچ کر رہی ہے۔ گرفتار کیے گئے تین ریلوے ملازمین کے نام سینئر سیکشن انجینئر ارون کمار مہانتو، سینئر سیکشن انجینئر محمد عامر خان اور ٹیکنیشن پپو کمار ہیں۔

واضح رہے کہ دفعہ 304 کے تحت دی جانے والی سزا میں عمر قید اور جرمانہ یا سخت قید شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تینوں کی غفلت کے باعث اتنا بڑا حادثہ پیش آیا۔سی بی آئی نے تینوں ملزمان پر ثبوت غائب کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے 6 جون کو اڈیشہ کے بالاسور ٹرین حادثے کی تحقیقات کو باضابطہ طور پر اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔واضح رہے کہ بالاسور کے بہنگا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب 2 جون کو شام 7 بجے کے قریب کورومنڈیل ایکسپریس اسٹیشن پر کھڑی مال ٹرین سے ٹکرا گئی۔ بنگلورو ہاوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس بھی اس کی زد میں آ گئی۔ اس ٹرین حادثے میں 292 افراد ہلاک اور 1000 سے زیادہ مسافر زخمی ہوئے تھے۔ 3 جون کو، بالاسور کے جی آر پی ایس میں اوڈیشہ ٹرپل ٹرین حادثے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ بعد ازاں وزیر ریلوے نے واقعہ کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا۔ مرکزی حکومت کی رضامندی کے بعد سی بی آئی نے کیس کو اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔

بہنگا بازار ریلوے اسٹیشن سے روزانہ تقریباً 170 ٹرینیں گزرتی ہیں۔ حادثے کے بعد سی بی آئی نے ریلوے کے تمام آلات کو ضبط کرکے اسٹیشن کو سیل کردیا۔ فی الحال بہنگا بازار اسٹیشن پر کوئی ٹرین نہیں رکتی۔ بالاسور ٹرین حادثے کی تحقیقات کرنے والے کمشنر آف ریلوے سیفٹی (CRS) نے گزشتہ ہفتے سگنلنگ ڈپارٹمنٹ کے عملے کی جانب سے انسانی غلطی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ انہوں نے تخریب کاری، تکنیکی خرابی یا مشین کی خرابی کے امکان کو مسترد کردیا۔

قابل ذکر ہے کہ اڈیشہ ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والے 42 افراد کی لاشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جس کی وجہ سے 42 مرنے والوں کی لاشیں اب بھی بھونیشور کے اسپتال میں پڑی ہیں۔ ان لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا ابھی انتظار ہے۔ کچھ مرنے والوں کے بارے میں کوئی خاندان کا فرد یا رشتہ دار میت لینے نہیں آیا۔ جبکہ حادثے کے بعد جاں بحق 81 مسافروں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا۔ جس میں 39 ہلاک شدگان کے ڈی این اے کے نمونے میچ کرنے کے بعد لاشوں کو آخری رسومات ادا کرنے کے لیے ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عہدہ ملتے ہی مہنگے دربار مو کو معطل کیا

Next Post

نذیر احمد یتوں کی ڈیمو کریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی میں شامل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
Next Post
نذیر احمد یتوں کی ڈیمو کریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی میں شامل

نذیر احمد یتوں کی ڈیمو کریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی میں شامل

پونچھ میں دو فوجی غرقاب، ریسکیو آپریشن جاری

پونچھ میں دو فوجی غرقاب، ریسکیو آپریشن جاری

وزیر اعظم فوڈ اسکیم کے تحت 57 لاکھ گھرانوں کو 10 کلو اضافی راشن فراہم ہوگا:منوج سنہا

وزیر اعظم فوڈ اسکیم کے تحت 57 لاکھ گھرانوں کو 10 کلو اضافی راشن فراہم ہوگا:منوج سنہا

پونچھ میں دو فوجی غرقاب، ریسکیو آپریشن جاری

پونچھ : غرقاب دوسرے فوجی اہلکار کی بھی نعش برآمد

خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا تیسرے روز بھی معطل

خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا تیسرے روز بھی معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »