امت نیوز ڈیسک //
ضلع رام بن میں جمعہ کو ایک المناک سڑک حادثے میں تین افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حکام نے تایا کہ ایک ٹرک چناب کے علاقے کیفٹریہ موڑ سے نیچے گرا جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ان کی شناخت بھرت سنگھ ولد تیج رام وکرم سنگھ ولد بھرت سنگھ ساکنان تیلی ماجرا سیری رام بن اور روہت کٹوچ ولد سرجیت کٹوچ کے بطور ہوئی۔