• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں 40 فیصد آبادی ٹیکس سے مستثنیٰ ،یو ٹی کی بہتری کیلئے لوگ آگئے آئیں:منوج سنہا

عہدہ ملتے ہی مہنگے دربار مو کو معطل کیا

by امت ڈیسک
08/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ 7 اگست 2020 کو جموں و کشمیر کی باگ ڈور سنبھالنے کے فوراً بعد دربار موو جیسے رواج کو ختم کیا جس سے سرکاری خزانے پر کافی بوجھ پڑتا تھا اور آج تقریباً سبھی سرکاری خدمات ’’آن لائن موڑ‘‘ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مئی 2021 میں سرکاری دفاتر واپس سرینگر منتقل ہوئے تو دربار مو کی دہائیوں پر محیط روایت کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا گیا۔ سرینگر سے جموں فائلوں کو لے کر 270 ٹرکوں میں فائلیں لے جانے کا رواج ہوا کرتا تھا۔ ان باتوں کا اظہار جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سکمز صورہ کے زیر اہتمام بی ایچ یو یورولوجی اپڈیٹ پر تقریب کے دوران کیا۔

اجلاس کے دوران طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’دربار موو کے مہنگے عمل سے ہر سال سرینگر میں ایک ہزار اور جموں صوبے میں 8 سو کمرے افسران اور اہلکاروں کی رہائش کے لیے کرائے پر لیے جاتے تھے جس کا سارا بوجھ خزانہ عامرہ پر پڑتا تھا۔ ایل جی نے کہا کہ آج تقریباً 4 سو سرکاری خدمات پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ (PSGA) کے تحت آن لائن موڈ میں دستیاب ہیں۔ اگر کوئی سرکاری اہلکار 15 دنوں کے اندر اندر پیدائشی سرٹیفکیٹ فراہم کرنے میں ناکام رہتا ہے تو معاملہ خود بخود اس کے اعلیٰ افسر تک پہنچ جائے گا اور نہ صرف اس کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی بلکہ اس پر جرمانہ بھی عائد ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مزید کہا کہ سرینگر اس وقت سیاحوں سے بھرا ہوا ہے اور انہیں تقریباً ہر روز کمروں کی دستیابی کے بارے میں کالز موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 1.88 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کی سیر کی اور اس سال اس تعداد میں مزید اضافہ ہونے کی امید ہے۔ ایسے میں ہوٹلوں کے بنیادی ڈھانچے نہ صرف سیاحتی مقامات پر مظبوط کیے جائیں گے بلکہ ضلع سطح پر بھی سیاحوں کے لیے بنیادی سہولیات دستیاب رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 2020 سے قبل ایک سال میں 9000 ترقیاتی منصوبے مکمل ہوتے تھے اور اس سال انتظامیہ 93000 ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے والی ہے۔ "فنڈنگ لاگت تقریباً ایک جیسی ہے اور کوئی بڑا فرق نہیں ہے۔22 مئی سے 25 مئی کو سرینگر میں منعقدہ G-20 ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس کے بارے میں ایل جی نے کہا کہ ’’اس تقریب کا دنیا بھر میں بہت چرچا ہے حالانکہ ملک کے مختلف حصوں میں اسی طرح کے اجلاس منعقد کیے گئے تاہم سرینگر میں G-20 کا کامیاب اجلاس مقامی لوگوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کپواڑہ میں 3 کمسن بچیاں نالے میں ڈوب گئیں، 2 کو بچا لیا گیا، تیسرے کی تلاش جاری

Next Post

سی بی آئی نے اڈیشہ ٹرین حادثے میں ریلوے کے تین ملازمین کو گرفتار کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
ایک سو ایک لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، 55 لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں

سی بی آئی نے اڈیشہ ٹرین حادثے میں ریلوے کے تین ملازمین کو گرفتار کیا

نذیر احمد یتوں کی ڈیمو کریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی میں شامل

نذیر احمد یتوں کی ڈیمو کریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی میں شامل

پونچھ میں دو فوجی غرقاب، ریسکیو آپریشن جاری

پونچھ میں دو فوجی غرقاب، ریسکیو آپریشن جاری

وزیر اعظم فوڈ اسکیم کے تحت 57 لاکھ گھرانوں کو 10 کلو اضافی راشن فراہم ہوگا:منوج سنہا

وزیر اعظم فوڈ اسکیم کے تحت 57 لاکھ گھرانوں کو 10 کلو اضافی راشن فراہم ہوگا:منوج سنہا

پونچھ میں دو فوجی غرقاب، ریسکیو آپریشن جاری

پونچھ : غرقاب دوسرے فوجی اہلکار کی بھی نعش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »